جامعة المصطفی العالمیه کی جانب سے بیس روزه تربیت مربی کے حوالے سے ایک مختصر ومفید پروگرام کا انعقاد جامعه امام صادق (ع) میں کیاگیا۔
اس پروگرام میں بلوچستان کے ضلع جعفرآباد ، ضلع نصیرآباد ، ضلع جھل مگسی اور ضلع کچھی کے هونهار طالب علموں نے بھر پور شرکت کی۔
اس پروگرام میں مدارس، کالجز اور سکولوں کے طلاب نے شرکت کی جن کی تعداد 40 تھی
طلاب نے جامعه امام صادق کے مایه ناز استاد جناب قاری عبدالرزاق سے بھر پور استفاده کیا۔
روز عید غدیر جامعه امام صادق (ع) کی مسجد میں اختتامی پروگرام هوا جس میں اول، دوئم، اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو انعامات سے نوازا گیا۔
طلاب نے انعامات پرنسپل جامعه امام صادق (ع) علامه استاد محمد جمعه اسدی ، استاد حلیمی، اور آقای شیخ آصف کے هاتھوں سے وصول کئے۔
آخر میں پرنسپل جامعه امام صادق نے خطاب کرتے هوئے طلاب کو وعظ ونصیحت کی اور کها جامعه کے دروازه نے طلاب کے لئے همیشه کھلے هیں اور همیشه وقت جامعه خدمت کے لئے کمر بسته هے۔