پیشگی تدارک کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ، سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے ہیں ، سیف سٹی منصوبہ محرم سے قبل فعال نہیں ہوسکے گا، ہنگامہ آرائی کرنے والوں ؛کیخلاف کاروائی کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ ، میدیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق اینڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں ۔
سیف سٹی منصوبہ محرم سے قبل فعال نہیں ہوسکے گا ، بکرامنڈی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، کوئٹہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح کو کم کرنے کے لئے کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔
یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر عرفان ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کار پوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہمراه علماء کرام ، تاجر تنظیموں سے عیدالاضحی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی قبل ازیں سیکیورٹی حکام ، ضلع انتظامیہ ، علمائے کرام ، تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں عیدالاضحی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں مولانا انوار الحق حقانی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، جناب علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ مقصود علی ڈومکی ، علامہ سید ہاشم موسوی، داؤد آغا ، عبدالرحیم سمیت دیگرنے شرکت کی ۔
22 July 2020