آج مورخہ 8 اکتوبر بروز اتوار جامعہ امام صادق علمداروڈ میں مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا عصمت اللہ سالم اسلامی تحریک کے صوبائی صدر اکبر حسین زاہدی
جمعیت علمائے اسلام کے حاجی صادق نورزئی جماعت اسلامی حاجی عبد القیوم کاکڑ جمعیت اہل حدیث کے نجیب اللہ عابد
مہمانوں میں شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا جنرل سیکرٹری حاجی جواد ہزار جرگہ کے چئر میں حاجی فدا حسین جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز حاجی کریم
جناب مصطفیٰ تیموری مولانا احمد اخلاقی مولانا افضلی
جامعہ امام صادق کے استاد علامہ محمد ابراہیم حلیمی مولا نا بہادر حسین موحدی وغیرہ نے شرکت کی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سیا سی صورت حال پر روشنی ڈالی اور ملک کے اندر مسالک کے درمیان اتحاد ویگانگت کی فضا پروان چڑھانے پر زور دیا
علامہ محمد جمعہ اسدی نے مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ اداکرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کے اتحاد کے لئے کی جانی والی کاوشوں کو سراہا
مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب نے بھی اتحاد امت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے امام کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے پر زور دیا
مولانا عصمت اللہ سالم نے بلوچستان میں تشکیل دئے جانے والے امام کے پلیٹ فارم کے ذریعے دوریوں کو ختم کرکے قربتوں کو بڑھانے پر زور دیا
اجلاس کے اختتام پر مولانا محمد خان شیرانی نے دعا کی