امام جمعه اور جامعه امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ شیخ الحاج محمد جمعه اسدی نے کہاهے کہ صیہونی بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں، رمضان المبارک اور عیدالفطر کے ایام میں نہتے فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کا قبلہ اوّل بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز کی یلغار کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
کوئٹه میں یکجہتی فلسطین ( احتجاجی مظاهره ) سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حملے روکنے کی اپیلیں رَد کرکے اسرائیل نے انسانیت دشمن چہرہ دنیا پر عیاں کردیا، کیا اب عالمی ادارے مذمتی بیانات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ہمت کریں گی؟ فلسطین سے اسرائیلی دہشت گردی ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جو شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، بےشک غاصبوں اور جارحین کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کا مظہر ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت فلسطین اپنے غصب شدہ سرزمینوں کے تعلق سے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے چاہے اسے اس راہ میں کتنی ہی قربانی دینی پڑے ۔
بیان کے آخر میں فلسطینيوں کی فتح و کامرانی کی دعا کی گئی ہے۔