علمی کانفرنس بسلسله شهادت حضرت امام زین العابدین (ع).
سید الساجدین، علی ابن الحسین، امام زین العابدینؑ(علیه السلام) کی ایام شھادت کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام آپؑ کی علمی اور روحانی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ امام جمعه کویٹه علامه استاد محمد جمعه اسدی صاحب اور دیگر شخصیات، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ مقررین نے امام زین العابدینؑ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیں اور صحیفہ سجادیہ اور رسالہ حقوق کی علمی اور روحانی اہمیت بیان کیں اور خاص کر صحیفہ سجادیہ میں شامل دعاؤں کو عالم اسلام کا علمی خزانہ اور بہترین دعا قرار دئیے۔
جمعه / 25 / محرم الحرام (شهرالحسین) 1443
3 /ستمبر / 2021