کوئٹہ: پولیس کا دہشت گردی منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اسے ایک رکشہ سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد ملا ہے جس سے شہر کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچالیا گیا ہے۔
ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنز فیاض سنبل نے کہا ہے کہ پولیس معمول کی گشت پر تھی اس دوران یہ رکشہ بر آمد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے بم کو رکشے کے اندر نصب کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔
سنبل نے بتایا کہ رکشے کے اندر تقریباً 150 کلو گرام بارودی مواد رکھا گیا تھا جس سے شہر میں ایک بڑی دہشت کارروائی کی جانی تھی۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘دہشت گرد منصوبہ ناکام بنایا جاچکا ہے جبکہ اس میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کردیا گیا ہے’
بلوچستان حکومت نے عید کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی سخت کردی ہے جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ایف سی اور بلوچستان کانسٹلبری کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حساس مقامات اور قومی تنصیبات پر کیمروں کو بھی لگایا گیا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.