صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا، علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھے۔
البتہ اس زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔