🟠 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل — شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود پولیس کی گرفتاریاںکوئٹہ میں پولیس کی کارروائیوں پر شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے شناختی کارڈ رکھنے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ ورثاء کے مطابق متعدد افراد کو بغیر کسی وضاحت کے اٹھایا گیا، جس پر اہلِ خانہ اور رشتہ دار سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور بلاجواز گرفتاریوں کو روکا جائے تاکہ بے گناہ افراد کی عزتِ نفس محفوظ رہ سکے۔