عالمی یوم علی اصغر جمعہ کو منایا جائے گا

067d808f5aa4baa16e11f20bbf053b3c

عالمی یوم علی اصغر جمعہ کو منایا جائے گا

جامعه(کوئٹہ)  کی رپورٹ کے مطابق عالمی علی اصغر(ع) کونسل کے سیکریٹری داود منافی پور نے بتایا ہے کہ اس سال دنیا کے جن اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر منایا جائے ان میں ، برطانیہ، روس، جرمنی اور سوئیڈن بھی شامل ہیں۔ انہوں کہا کہ سعودی عرب، یمن، عراق، ترکی ، پاکستان، ہندوستان، سنگاپور اورتھائی لینڈ سمیت دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر کی مجالس بیک وقت شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی اصغر علی علیہ السلام کی شہادت واقعہ کربلا کی جانب دنیا بھر کے انسانوں کی توجہ مبذول کرا سکتی ہے اور اس میں تسخیر قلوب کی بے پناہ طاقت موجود ہے۔ داؤد منافی پور نے مزید کہا کہ اس سال ایران میں ساڑھے تین ہزار مقامات پر عالمی یوم علی اصغر (ع) کی مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں ایک کڑور خواتین کی اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شرکت متوقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم علی اصغر(ع) ہرسال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں مرد و خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر کے، شیر خوار کربلا کی یاد مناتے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.