علامہ محمد جمعہ اسدی کا مذمتی بیان

جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل جناب علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے  اسپنی روڈ  کے واقعے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی  ہے  جس میں ایک خاتون سمیت متعدد   بے گناہ افراد کو شہید کردیاگیا ۔   انہوں نے مزید کہاکہ    اس طرح کے واقعات ٹھيک اسي علاقے ميں اس سے پہلے بھي پيش آچکے ہيں   اور گزشتہ دنوں سے مسلسل ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے   لیکن  حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہیں اور  کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔  جب تک حکومت ان دہشتگردوں کو عبرتناک سزا نہیں دیتی  اس وقت تک بلوچستان میں امن اور امان قائم نہیں ہوگا۔  کوئٹہ میں دہشت گردی کی اس نئی لہر نے ہمارے اداروں کے متعلق خدشات پیدا کئے ہیں اور جمہوری حکومت کے وجود پر سوالیہ نشان لگایا ہے حکومت کی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنے چاہئیے اور اصل مجرموں کو عبرت ناک سزا دینی چائیے۔ علامہ صاحب نے شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی اور بازماندگان کو تسلیت عرض کی۔
+;نوشته شده در ;چهارشنبه شانزدهم فروردین 1391ساعت;17:43 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.