مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری علیہا السلام کے زیر اہتمام محفل میلاد ختم المرسلین حضرت محمد(ص)اور امام ج

مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری علیہا السلام  کے زير اہتمام  ہال جامعہ امام صادق (ع) میں  محفل میلاد  ختم المرسلین حضرت محمد(ص)  ،  امام جعفر الصادق (ع)اور جلسہ تقسيم انعامات کا انعقاد کيا گيا۔  

 مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری کے پرنسپل خانم اسدی نے سیرہ  انبیاء کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتی ہوئے  کہی کہ خداوند عالم نے انسانوں کی ہدایت اور انھیں کمال و سعادت ابدی تک پہنچانے کے لیے انبیاء و مرسلین کو بھیجا ہے ، کیونکہ اگر خداوند عالم انھیں نہ بھیجتا تو انسان کا مقصد حاصل نہ ہوتا اور وہ گمراہی کے گرداب میں غوطہ ور رہتے اور مقصد خلقت کے برعکس نتیجہ نکلتا۔ اس مبارک مہینے میں ایک ایسے پیامبر کی ولادت ہوئی جو کہ ختم المرسلین ہیں اور قیامت تک حضرت محمد (ص)  کے سیرہ مبارکہ اور اقوال مبارک لوگوں کو راہ سعادت و کمال دکھائیں گا۔  ان کی شریعت دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ہے اور دنیا کے ختم ہونے تک باقی رہے گی۔ یعنی اسلامی معارف و احکام و تعلیمات میں ایسی جامعیت پائی جاتی ہے کہ انسانوں کی تمام مادی و معنوی ضروریات کو پورا سکے۔ اور نبی اسلام کی بعد جو بھی نبوت و رسالت کا دعوی کرے وہ باطل و بے بنیاد ہے۔

مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری کے طالبات نے  تواشیح ، سرود اور نعت  خوبصورت انداز میں پیش کی جس کو حاضرین نے سراہا۔

+;نوشته شده در ;چهارشنبه چهارم اسفند 1389ساعت;12:6 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.