جامعہ امام صادق میں مشہور عالم دین علامہ محمد حسن ذاکری نجفی کی المناک شہادت کے سلسلے میں منعقد جلسہ سے ٹیلفونک خطاب میں پرنسپل جامعہ امام صادق علامہ جمعہ اسدی نے فرمایا :
کہ شہید ایک سادہ منش انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی تبلیغ و ترویج اسلام و قرآن کے لئے وقف کر رکھی تھی ایک نامور خطیب تھے اور ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کرتے تھے مذہبی منافرت سے کوسوں دور تھے اور ہر عام و خاص کے لئے دلعزیز تھے۔ تعجب ہے کہ کوئٹہ جیسے شہر میں اس طرح کے لوگوں کی جان بھی محفوظ نہیں اور اس طرح کے غیر متنازع افراد تک کو قتل کیا جانا دشمن کی انتہائی گہری سازش کی غمازی کرتی ہے جس پر کوئٹہ شہر کے مہذب شہریوں کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے اور صوبائی حکومت کی جانب داری اور بے حسی کے رویہ کا احتساب کرنا چاہئے اتنے بے گناہ لوگوں کے قتل پر حکومت کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی جسکا مطلب ہے صوبائی حکومت کو کوئٹہ شہر کے شہریوں کے مال و جان کا کوئی خیال نہیں اسے صرف اپنی کرسی کا خیال ہے۔ لیکن حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ شہید علامہ جیسے لوگوں کا خون انکے اقتدار کی کرسی کو نیست ونابود کردیگا۔ علامہ اسدی نے سعودی عرب سے ٹلیفونک خطاب میں حکومت کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے شہید علامہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور انکی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
+;نوشته شده در ;یکشنبه سوم آذر 1387ساعت;10:29 توسط;مدیریت سایت; |;