دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل روڈ علاقہ سریاب پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کی سہ پہر  ڈبل روڈ پر گورنمنٹ کنٹریکٹر استاد حاجی غلام سخی اپنے بیٹے غلام علی کے ہمراہ دکان میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہلاک ہوگئے ملزمان وارادات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد یہ لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جو انہیں نیچاری امام بارگاہ  علمدار روڈ لے گئے۔  ان کے جنازہ آج  دس بجے امام بارگاہ نیچاری سے تشییع   کر کے ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

+;نوشته شده در ;دوشنبه دوازدهم اسفند 1387ساعت;8:13 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.