کوئٹہ: مشرقی بائد پاس پر ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ۵ افراد کو موقع ہی پر شہید کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات ساڑھے سات بجے کے قریب مقامی فلور ملز کے ملازمین مینجر لیاقت علی، مشین آپریٹر حاجی مختار احمد منشی حیات اللھ، زاہد علی اور ڈرائیور نسیم علی اپنی ڈیوٹی ختم کرکے سوزکی کی ہائی روف میں اپنے گھروں کو جارہے تھے ان کی گاڑی پر جیسے ہی درخشان ناکے کے قریب پہنچی تو نا معلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے گاڑی میں موجود پانچوں افراد ہلاک اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ایدھی کے رضا کاروں نےلاشوں گاڑی سے نکالا اور بی ایم سی ہسپٹال پہنچایا۔ واقع کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سینگڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ اوروں کی تعداد چار تھی ہلاک ہونے والے افراد علمدار روڈ ہزارہ ٹاون کے رہائشی تھے۔ +;نوشته شده در ;چهارشنبه چهاردهم اسفند 1387ساعت;8:11 توسط;مدیریت سایت; |;