کوئٹہ9/3/2009:کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگت کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے جامعہ امام صادق علمدار روڈ کے پرنسپل جناب علامہ محمد جمعہ اسدی نے کھا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ جو رکنے کا نام نہیں لیتے۔ کوئٹہ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مشترکہ کوششوں کے باوجود دہشت گرد جس کو جب چاہیں قتل کرنے میں دیر نہیں کرتے۔
آج پھر ارباب کرم خان روڈ پر دونوجوانوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیاگیا۔ ان تمام واقعات کے باوجود حکومت بلوچستان پہلے بے حس تو تھی ہی، مگر اب بے بس بھی نظر آئی ہے۔ ہم کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے تمام واقعات بالخصوص آج ارباب کرم خان روڈ کے سانحھ کی پھر پور مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے انجمن تاجران نے ہفتہ احتجاج مناتے ہوئے مختلف مقامات پر جلسے کئے۔ اسی سلسلے میں ۱۰ مارچ کو ہزارہ ٹاون میں احتجاج ہوگا۔ کوئٹہ کے تمام غیور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اس احتجاج میں شرکت کریں۔
+;نوشته شده در ;سه شنبه بیستم اسفند 1387ساعت;8:37 توسط;مدیریت سایت; |;