جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے جلوس عاشورا کے سلسلے میں ایک بیان میں حکومت ، فوج، انتظامیہ ، علماء کرام ، عوام اور انجمن تاجران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کی فول پروف انتظامات کی وجہ سے جلوس روز عاشورا بخریت گزرا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔امید ہے کہ انتظامیہ ہمیشہ اسی طرح عوام کے مال و جان کی تحفظ کیلے ایسی انتظامات کرے اور خفیہ کمرے اور کنٹرول روم سال بھر فعال رہنا چاہیے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعے کے سد باب ہوسکے۔ .
علامہ صاحب نے علماء اہل سنت اور تاجر برادری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محرم الحرام اور جلوس عزاداری امام حسین کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا۔
+;نوشته شده در ;چهارشنبه شانزدهم آذر 1390ساعت;14:9 توسط;مدیریت سایت; |;