۱۵ رمضان المبارک ۱۴۳۵ بروز اتوار رات ۹ بجے جامعہ امام صادق علیہ السلام علمدار روڈ کوئٹہ میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مدرسہ کے مدیر اعلیٰ جناب حجتہ الاسلام آقای محمد جمعہ اسدی نے مقابلہ ترتیل قرآن اور اذان منعقد کیا۔ اس قرآنی محفل میں کوئٹہ شہر کے نوجوان اور جوان قاریوں نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباً ۳۵ تھی۔آذان اور ترتیل قرآن میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک اعزازی شیلڈ ، نفیس قرآن مجید اور نقدی انعام دی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر تمام شرکت کنددگان کو بھی انعام سے نوازا گیا۔ یہ قرآنی محفل تقریباً ۱ بجے رات تک جاری رہی لیکن دیر ہوجانے کے باوجود بھی نوجوانوں اور جوانوں کا انہماک سے اس محفل میں بیٹھے رہنا قابل توجہ تھا۔ اس مقابلے میں قضاوت کی زمہ داری کوئٹہ شہر کے مشہور قاریوں جناب احمد جان نجفی، قاری عبدالرّزاق اور مولانا غلام حسنین وجدانی نے کی۔
یہ قرآنی محفل جو مولانا محمد جمعہ اسدی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، مختلف علمائے کرام نے شرکت کی۔ ان میں جناب مولانا حلیمی، جناب مولانا موحدی، جناب مولانا خرّمی اور جناب مولانا اکبر حسین زاھدی سرفہرست ہیں۔
محفل کے آخر میں اور تقسیم انعامات سے قبل پرنسپل جامعہ امام صادق جناب مولانا محمد جمعہ اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قرآنی محفل کا مقصد معاشرے کو اور خصوصاً نوجوانوں اور جوانوں کو قرآن سے مانوس کرنا ہے اسی لیئے اس محفل کا نام بھی ’محفل انس با قرآن‘ ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ جیسا کہ حدیص میں آیا ہے کہ ’ ہر شے کیلئے ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کی بہار ماہ مبارک رمضان ہے‘ لہذا اس مبارک مہینے میں جہاں ہم روزہ رکھتے ہیں اور دیگر عبادات شوق و زوق کے ساتھ انجام دیتے ہیں وہاں قرآن مجید کی تلاوت کیلئے بھی وقت نکالیں اور اسے اہمیت دیں۔ انہوں نے مذید اس بات پر تاکید کی کہ قرأت قرآن اور ترتیل اور قرآن کو خوبصورت لحن میں پڑھنے کا ثواب یقیناً بہت ذیادہ ہے اور اس بارے میں احادیث بھی موجود ہیں لیکن یہ تمام چیزیں قرآن فہمی کیلئے مقدّمے کی حیثیت رکھتی ہیں یعنی حدف یہ ہو کہ انسان قرأت و خوبصورت لحن کے ذریعے قرآن سے مانوس ہوجائے پھر اگلے مرحلے میں قرآن کو سمجھنے کی کوشیش کرے اور اس پر عمل کرے جو حقیقت میں خداوند عالم کا مقصد ہے۔
محفل کے آخر میں تقسیم انعامات کے بعد مہمانان گرامی کی شربت اور پھلوں کے ذریعے پذیرائی کی گئی۔