کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت علی علیہ سلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کراچی میں ۱۳ رجب کو عبداللہ ہارون روڈ سے ایک عالیشان جلوس ولا نکالا جائے گا جس میں شہر کے مشہور و معروف شیعہ و سنی علماٗ کرام و منقبت خواں ، سیاسی شخصیات، بزنس کمینوٹی اور دیگر شخصیات شریک ہوکر امیر المومنین علیہ سلام کی مداح سرائی کریں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں بھی امیر المومنین علیہ سلام کی ولادت کے سلسلہ میں میلاد و جلوس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی علیہ سلام پر عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جشن کا اسماں ہے۔
اسطرح عراق، شام، ایران سمیت یورپ و امریکا میں بھی مولائے کائنات کی ولادت کے سلسلے میں مختلف تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے، اطلاعات کے مطابق نجف میں حرم امیرالمومینن علیہ سلام میں لاکھوں افراد آپکا روز ولادت منانے کی غرض سے حاضر ہیں اسکے علاوہ کربلا سمیت مشہد و قم میں بھی حرم مطہر ابلیبت علیہ سلام میں عاشقان کی ہجوم موجود ہے۔
واضح رہے کہ تیرہ رجب المرجب مرجب کی مبارک تاریخ مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت سے منصوب ہے آپ نے آج ہی کے دن اللہ گھر یعنی خانہ کعبہ کے اندر دنیا کو نور امامت سے منور فرمایا اور آنکھ کھولی تو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آغوش مبارک میں اور یوں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ختم رسالت اور آغاز امامت کی نوید دے کر کفر و شرک نفاق کے خلاف اس عظیم تحریک میں شامل ہونے کا گویا اعلان کردیا کہ جس کا آغاز حضرت اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سرزمین حجاز پر شروع کرچکے تھے اور پھر دنیا نے دیکھ لیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی آغوش مبارک میں پلنے والا بچہ ہی تھا کہ جس نے بھرے مجمع میں آپ کی رسالت کی تصدیق کی اور تبلیغ رسالت کے ہر مرحلے میں آپ کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا اور جواب میں آنحضرت (ص)نے بھی آپ کو اپنا وصی وزیر اور جانشین مقرر فرمایا چنانچہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے عہد کو بخوبی نبھایا اور آپ کے بعد آپ کی اولاد نے کار رسالت کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔