کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ کی رپورٹ کے مطابق عبدالرحمن الیاس عبدالرحمن سندھی کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ القاعدہ کو مالی معاونت کی فراہمی کے باعث اس کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سن دو ہزار بارہ میں یہ فہرست جاری کی تھی اور جن لوگوں کے نام اس میں شامل ہیں ان کے اثاثے منجمد اور سفر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پولیس اور خفیہ اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ عبدالرحمن الیاس عبدالرحمن سندھی، کئی بار اسامہ بن لادن اور بعد ازاں ایمن الظواہری سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔