لیلت القدر کے احیاء مسجد جامعہ امام صادق علیہ السلام میں

 

13498140_1765525320389979_6955314369469861497_o

لیلت القدر کے احیاء مسجد جامعہ امام صادق علیہ السلام میں

شب قدر کی عظمت اور منزلت کے بارے میں کتب احادیث میں بہت ساری احادیث اور روایات ذکر ہوئی ہیں جن میں سے ہم چند ایک نمونے کے طور پر نقل کریں گے۔

1؛ پیغمبر اکرم (ص)نے فرمایاکہ: حضرت موسی کلیم اللہ نے اپنی ایک مناجات میں عرض کیا خدایا! مجھے تری قربت مطلوب ہے آواز آئی ” میرا تقرب اس کے لئے ہے جو شب قدر بیدار اور شب زندہ دار(پوری رات جاگتا ) رہے اور عرض کیا خدایا! مجھے صراط سے گزرنے کا اجازت نامہ چاہیے” آواز آئی یہ بھی اس کے لئے ہے جو شب قدر میں مسکینوں اور بے چاروں کی مدد کرے” پھر عرض کیا خدایا! مجھے جنت کے درختوں اور میووں کی طلب ہے ”آواز آئی یہ بھی اس کے لئے ہے جو شب قدر میں تسبیح میں مشغول ہو،حضرت موسی نے کہا :خدایا آگ سے نجات چاہتا ہوں ،آوازآئی : یہ بھی اس کے لئے ہے جو شب قدر استغفار کرے”
2؛ پیغمبر اکرم (ص)نے شب قدر کی فضیلت کے بارے میں فر مایا : جو بھی شب قدر کا اہتمام کرے اور روز آ خرت پر ایمان اور اعتقاد رکھتا ہو خدا وند اس کے گناہوں کو بخش دے گا اور فر مایا: اس رات شیاطین زنجیروں میں اسیر ہوتے ہیں اور کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے اور اس رات کسی جادوگر کا جادو ،فاسد کا فساد اثر نہیں کر سکتا ۔
3؛ ایک اور حدیث میں آ یا ہے کہ اس رات میں بیداری اور عمل ان ہزار راتوں سے بہتر ہے کہ جن میں شب قدر اور ماہ رمضان کے روزے نہ ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اوقات دوسرے اوقات سے زیادہ با فضیلت ہو تے ہیں کیو نکہ اس میں خیر اور نفع ہو تا ہے پس چونکہ خدا وند عالم نے شب قدر میں بہت زیادہ خیر رکھی ہے لہٰذا ہزار مہینے  جن میں شب قدر والی خیر و برکت نہ ہو،سےیہ رات بہتر ہے۔
علامہ طباطبائی فر ماتے ہیں جیسا کہ مفسرین نے تفسیر کی ہے ہزار راتوں سے بہتر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس رات میں عبادت کی زیادہ فضیلت ہے اور قرآن کی غرض بھی یہی ہے اور قرآن کے ساتھ بھی یہی معنی مناسب ہے چونکہ قرآن کی غایت اور توجہ اس میں ہے کہ لو گوں کو عبادت کے ذریعہ زندہ اور خدا سے نزدیک کرے اور اس رات عبادت کرتے ہوئے شب گزارنا دوسری ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے ۔
4؛ امام جعفر صادق نے شب قدر احیاء کرنے والوں کے بارے میں فرمایا: مبارک ہو اس کے رکوع اور سجدہ کرنے والوں پر، اور انہیں جو اپنے گزشتہ گناہوں کو یاد کرتے ہیں اور روتے ہیں ،مجھے امید ہے کہ ایسے لوگ بارگاہ ربوبیت سے نا امید نہیں ہو ں گے۔
اسی طرح امام صادق نے رسول خدا (ص)کی زبانی فر مایا : خدا نے دنوں میں جمعہ کو انتخاب کیا اور مہینوں میں ماہ رمضان کو اور راتوں میں شب قدر کو ۔
بہرحال شب قدر کی فضیلت میں اتناہی کافی ہے کہ خدا کا کلام یعنی قرآن کریم اس رات اللہ کی بہترین اور کاملترین مخلوق حضرت محمد مصطفی (ص) پر نازل ہوا اور خدا نے اس رات کو مبارک قرار دیا۔ اس رات میں فرشتے روح اور جبرائیل کے ساتھ فوج در فوج زمین پر نازل ہوتے ہیں اور مئومنین و مؤمنات پر سلام و تحیت پیش کرتے ہیں ۔

دوم لیلت القدر کے احیاء مسجد جامعہ امام صادق علیہ السلام میں جس میں کثیر مؤمنین کویته(مری آباد) سے شرکت کہ گے تھے۔۔۔۔

18422988_1963725580569951_1477361788012600009_o 19095655_1963725607236615_925708785161936307_o 19142949_1963725577236618_3063648574653622647_o



دیدگاهها بسته شده است.