کون کون خوش نصیب، سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہوگی

546386-01-02

کون کون خوش نصیب، سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہوگی

اسلام آباد:  سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہو گی، وزارت کو 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے لیے وزارت کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ آج وزارت مذہبی امور میں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی، نتائج کا اعلان وزارت کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

hajj-2019



دیدگاهها بسته شده است.