امام جمعہ کوئٹہ اور جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل جناب حجة الاسلام و المسلمین علامه محمد جمعہ اسدی یوم القدس کی مناسبت سے منعقد کیا گیا مجلس مذاکره میں شریک هوئے . مجلس مذاکرہ میں قبلہ اوّل بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے اور امت مسلمہ کو درپیش بحرانوں پر گفتگو کی گئ.
علامه محمد جمعه اسدی نے کہا کہ یمنی قوم کی مظلومیت کسی سے پوشیدہ نہیں ، یمنی عوام کی سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سامنا ہے ۔ یمن کے نہتے عرب بھوک اور پیاس کے باوجود اپنے ملک کا استقامت اور پائداری کے ساتھ دفاع کررہے ہیں اور اس سلسلے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا کردار قابل تعریف ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام کو اسرائیلی بربریت اور ظلم و ستم کا سامنا ہے اسی طرح یمنی عوام کو بھی سعودی عرب کی بربریت، جارحیت اور ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ اقبال بہشتی نے کہا کہ مسلمانوں کو کچلنے کا اصلی منصوبہ امریکہ کا ہے جس پر فلسطین میں اسرائیل اور یمن میں سعودی عرب عمل کررہے ہیں۔