کوئٹہ، ایف سی اغواء ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ میں فرنٹیر کور کے عملے نے اغواء ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو فرنٹیر کور کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں چھاپہ مار کر اغواء ہونے والے نوجوان سید رفیق کمبوہ کو بازیاب کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے رفیق کمبوہ کو اغواء برائے تاوان کیلئے اغواء کیا تھا۔



دیدگاهها بسته شده است.