سریاب روڈ پردہشتگردوں کی فائرنگ ایک شخص محمد قاسم شهید ہوگئے

کوئٹہ :سریاب روڈ پردہشت گرد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص محمد قاسم شهید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شام سریاب روڈ سدا بہار ٹرمینل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد قاسم ولد اختر محمد ہزارہ ٹاون کے رہائشی کو شدید زخمی کردیا زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ –


دیدگاهها بسته شده است.