کویتہ 29-10-2011: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا پرتھ استرالیا ایرپورٹ پہنچنے پر وہاں مقیم ہزارہ نوجوانوں خواتین اور بچوں نے کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی ٹارگیٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین آج ۳۰ اکتوبر کو بھِی دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر گرین پلیس پوسٹ آفس پرتھ کے مقام پر مظاہرہ کرینگے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بلوچستان میں ہزارہ قوم کی جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں مجرمانہ خاموشی باعث افسوس ہے ۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے سے اجتناب کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامیہ کو فعال نہیں بنایا جاتا اس وقت تک دہشت و خون کی فضا ختم نہیں ہوسکتی عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے انتظامیہ میں اعلی عہدوں پر اہل و قابل اور دیانتدار افراد کی سرپرسنی میں اقدامات کئے جائیں اور انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کہ وہ دہشت گرودوں کے مراکز کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افسروں و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ہزارہ قوم کے تحفظ تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہیگا۔
+;نوشته شده در ;شنبه هفتم آبان 1390ساعت;10:59 توسط;مدیریت سایت; |;