کوئٹہ ۔ جامعہ امام صادق(ع) ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رند گڑھ میں کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔