اتحاد امت اسلامیہ محاذ (امام) کا اجلاس

dsc_0004

اتحاد امت اسلامیه محاذ (امام) کا اجلاس

آج مورخہ 31 دسمبر کو کتابخانہ شہید محمد منتظری بروری (هزاره ٹاون)میں مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آۓ ہو ۓ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوۓ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل وامام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی نے کہا کہ اس وقت امام جیسے پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے معتبر علماۓ کرام موجود ہوں اور اختلافی و فروعی مسائل کو محدود رکھ کر مشترکات کو اجاگ کر کے امت اسلامی کے مختلف مکاتب فکر کے در میان وحدت کی فضاء پیدا کی جاۓ اور پاکستان کے اندر اٹھنے والے فتنوں کا مقابلہ کیا جاۓ تاکہ آنے والی نسل کے لیۓ   ایک بہتر اور مناسب فضاء پیدا کی جاۓ اجلاس سے صدر (امام) مولانا محمد خان شیرانی ، جنرل سیکریڑی مولانا علی محمد ابوتراب، نائب صدر اول مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا انورالحق حقانی، علامہ اکبر حسین زاہدی، ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خطاب کیا اور امام کی افادیت اور ضرورت کو اجاگر کیا اس جلاس میں بروری کے مقامی علماء کرام کے ساتھ ساتھ قبائلی زعماء کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور امام کے پلیٹ فارم کو ایک احسن اقدام قرار دیا۔

 dsc_0094dsc_0024 dsc_0036 dsc_0040 dsc_0048 dsc_0049 dsc_0077 dsc_0078 dsc_0079 dsc_0080 dsc_0081 dsc_0082

گزارش: ع.فکوری



دیدگاهها بسته شده است.