دارالشفاء امام خمینی (هسپتال)میں عطیہ کردہ ڈائیلاسز مشین کی افتتاح

دارالشفاء امام خمینی (هسپتال)میں عطیہ کردہ ڈائیلاسز مشین کی افتتاحی تقریب باوقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر بلوچستان جناب جعفر خان مندوخیل صاحب اور ایرانی قونصلیٹ کے کونسلر جنرل جناب محمد کریمی تودشکی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران هسپتال انتظامیہ نے معزز مہمانانِ گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں هسپتال کے انتظامی امور، فلاحی ماڈل اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ هسپتال مکمل طور پر فلاحی بنیادوں پر ’’نه منافع، نه نقصان‘‘ کی پالیسی کے تحت چلایا جا رہا ہے، جہاں علاج معالجہ ہر شہری کے لیے بلا امتیاز فراہم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ کے کونسلر جنرل جناب محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ هسپتال کا فلاحی ماڈل قابلِ قدر ہے اور نئی ڈائیلاسز سہولت عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
گورنر بلوچستان نے هسپتال کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ هسپتال اور عوام سے متعلق تمام اہم مسائل کو ترجیحی اور فوری بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نئی ڈائیلاسز سہولت کو علاقے کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا



پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

*