کوئٹہ، فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار حسین زخمی ایک حملہ آور ہلاک

کوئٹہ ۲۵ جولائی:  کوئٹہ کے شاہ کشاہ روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز سید ابرار حسین ہزارہ  اور آئی ٹی آفیسر اکبر علی کو شدید زخمی کردیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ 

منگل کی صبح ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز سید ابرار حسین ہزارہ اپنے دوست  آئی ٹی آفیسر اکبر علی کے ہمراہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ شاہ کشاہ روڈ آرہے تھے ۔ جیسے ہی وہ ڈائریکٹریٹ کے مین گیٹ سے دفتر کے اندر داخل ہوئے ، تو وہاں کینٹین کے قریب پہلے سے موجود دہشت گردوں نے دو اطراف سے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائرکٹر اور آئی ٹی آفیسر شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم ساتھی آفیسر کی فائرنگ سے ایک حملہ آور دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت فرار ہوگیا۔ ہلاگ شدہ دہشت گرد سے پولیس کو دو پستول اور موبائل فون بھی ملی ہیں۔

+;نوشته شده در ;چهارشنبه چهارم مرداد 1391ساعت;10:29 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.