پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سرکاری ملازم شہید اور دو زخمی ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچھلاک میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گیا۔ان تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔حکام کے مطابق یہ تینوں افراد کوئٹہ سے پشین جا رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی پاکستان میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ رواں سال میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے تین سو بیس افراد کو ہلاک کیا گیا۔تنظیم کے مطابق صرف بلوچستان میں ہزارہ آبادی کے ایک سو افراد کو قتل کیا گیا۔بیان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بلوچستان، کراچی، گلگت بلتستان اور ملک کے قبائلی علاقوں میں شیعہ آبادی کو نشانہ بنا کر کئی حملے کیے گئے۔ +;نوشته شده در ;پنجشنبه سیزدهم مهر 1391ساعت;12:46 توسط;مدیریت سایت; |;