اسپنی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، عباس علی شہید، 3 زخمی

کوئٹہ میں دہشتگردوں نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عباس علی ولد غلام علی شہید  جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ شهید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہیں اور ہزارہ ٹاون کا رہایشی بتایا جاتا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ایک ٹیکسی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار عباس علی شہید جبکہ محمد عارف ولد علی حسین، احسان اللہ ولد خداداد اور لطیف ولد سلمان زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو سی ایم ایچ  اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی ایف سی کی چیک پوسٹ اور پولیس آفس موجود ہونے کے باوجود ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔

سپنی روڈ پر ٹیکسی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بروری روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرہ بازی کی نوجوانوں کا موقف تھا کہ آئے روز ایک منصوبے کے تحت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جارہا ہے قاتل شہر میں گھوم رہے ہیں مگر حکومت ان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین لاش لے کر ہسپتال روانہ ہوگئے ۔


دیدگاهها بسته شده است.