کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ،گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور زیارت میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور نقطہ انجماد سے گر جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بعض علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے .
تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلتی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون بلوچستان میں جو سردی کا زور آئندہ چند دن برقرار رہے گا اور منگل کے روز کوئٹہ اور زیارت میں نقطہ انجماد سے گر گیا ہے جس سے سردیوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے خاص طور پر گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے منگل کے روز بھی سول سیکرٹریٹ میں حاضری کم رہی اور سرکاری ملازمین نے زیادہ تر گھروں میں ترجیح دی جبکہ یونیورسٹیز اور کالجز بند ہونے کی وجہ سے کئی طالبات وطلباء نے اندرون پنجاب سندھ چھٹیاں گزارنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں مگر پنجاب اور سندھ میں بھی سردی نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ زیارت قلات اور دیگر علاقوں میں بھی آئندہ چند روز تک سردی برقرار رہے گی ۔



دیدگاهها بسته شده است.