کوئٹہ: علمدار روڈ پردو دھماکوں میں شہدإ کی تعداد 85 ہوگئی

کوئٹہ: شہر کی فضا سوگوارہے۔ علمدار روڈ پردو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاسی ہوگئی ہے اور ایک سو بیس افراد زخمی ہیں۔۔
علمدار روڈ پرقیامت ٹوٹ پڑی جب زیرزمین اسنوکرکلب میں خودکش حملہ کیا گیا۔۔۔۔ اور بھر وہاں ہر ہر طرف چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی اور قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ میڈیا کے نمائندے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کروہاں کوریج کرنے ۔ اور پولیس اہلکاراپنا فرج نبھانے پہنچے۔ امدادی ٹیمیں بھی بیگناہوں کو بچانے کیلئے آئی تھیں کہ لیکن دہشت گردوں کی خون کی پیاس ابھی بجھی نہیں تھی ۔۔۔۔ اسی دوران دوران دوسرا دھماکا ہوا۔۔ اوروہاں موجود تمام لوگ اس کی زد میں آگئے۔ کوئی جان سے گیا تو کوئی شدید زخمی ہوا۔۔۔۔
سی سی پی اوکوئٹہ میر زبیر نے اپنی پرس کانفرنس میں نو پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی۔ ان میں ڈی ایس پی مجاہد اور ایس ایچ او جعفر خان بھی شامل ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.