کوئٹہ: گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ بدامنی اور دھماکوں کے بعد ہم حکمرانی کا حق کھوچکے ہیں، اس صورتحال میں ملک میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔
الیکشن ہوں گے تو اچھے لوگ سامنے آئینگے۔ یہ بات انھوں نے جمعہ کوسی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے اور امن وامان قائم رکھنے سمیت تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اسلیے یہاں بدامنی پیدا کرکے اسے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔