کوئٹہ : بیرون ملک مقیم وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر48 سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا ۔
کوئٹہ میں جمعرات کو علمدار روڈ پر واقع سنوکر کلب پرخودکش اور کار بم دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزراء کو زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کی داد رسی کرنے کیلئے احکامات جاری کئے تھے تاہم 48 سے زائد گزرنے کے باوجود 65 کے ایوان میں سے کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی نے زخمیوں کی عیادت اور گزشتہ 31 گھنٹوں سے زائد سراپا احتجاج شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرنے کی زحمت نہ کی 28 گھنٹوں بعد وفاقی وزیر خورشید شاہ کی آمد صوبائی وزیر مواصلات ان کے ہمراہ دھرنا دیئے لواحقین سے ملاقات کیلئے گئے تھے ۔