وزیراعلیٰ نے خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے بلکہ اس کیلئے ریاستی ادارے موجود ہیں،ترجمان وزیرعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے وزیراعلیٰ  ترجمان نے کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت کو موردالزام ٹھہرانے کے حوالے سے کہا کہ حکومت کا کام متعلقہ ریاستی اداروں کو گائیڈ لائن دینا اور وسائل فراہم کرنا ہے وزیراعلیٰ نے خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے بلکہ اس کیلئے ریاستی ادارے موجود ہیں جن کا کام امن وامان برقرار رکھنا اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو اس حوالے سے فری ہینڈ دے رکھا ہے پولیس افسران کی تقرری اور تعیناتیوں میں وزیراعلیٰ کی جانب سے سفارش اور مداخلت کی بھرپور حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور آئی جی پولیس کی جانب سے پولیس فورس کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کی من و عن منظوری دی جاتی ہے ترجمان نے کہا کہ صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ امن وامان کی بحالی پر خرچ کیا جارہا ہے اس کے باوجود کہ ترقیاتی عمل بھی متاثر ہورہا ہے لیکن امن وامان کی بہتری کیلئے پولیس اور لیویز کو وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی گئی ہے ترجمان نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے کہا کہ ان میں ملوث عناصر انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ماہر ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Pinterest



دیدگاهها بسته شده است.