کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ایس پی سی آئی ڈی سمیت پانچ افسروں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اطلاع ملی کہ کچھ روز پہلے دالبندین سے اغوا کئے گئے شخص عبدالقدوس کو سی آئی ڈی تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اِس کی رہائی کے عوض وصول کی گئی تاوان کی رقم بھی مبینہ طور پر تھانے میں موجود ہے۔ اِس اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے تھانے پر چھاپہ مارکر ایس پی سی آئی ڈی طارق منظور، ڈی ایس پی قطب بلال اور دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ افسروں کو حراست میں لے لیا۔ تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تھانے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔