علمدار روڈ بم دھماکوں کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی

کوئٹہ… کوئٹہ کے باچا خان چوک اور علمدار روڈ بم دھماکوں کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے بارہ کروڑ سے زائد رقم جاری کردی گئی ہے۔کوئٹہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران دہشت گردی کی زد میں رہا، دس جنوری کو باچا خان چوک اور علمدارروڈ پر تین دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک اور دو سوسے زائد زخمی ہوئے۔حکومت نے ان دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ ،شدید زخمی کو پانچ لاکھ اور معمولی زخمی کو دو،دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ باچاخان چوک اور علمدارروڈ دھماکوں کے نوے فیصد متاثرین کورقم ادا کردی گئی ہے۔ دوسری طرف متاثرین اور ان کے لواحقین کا کہناہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی تبدیلی کے بعدان کے دستخط کی وجہ سے کچھ متاثرین معاوضوں کے حصول کیلئے اب تک چکر لگارہے ہیں۔ کچھ زخمی متاثرین علاج کے بعد اب تندرست ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کے نام اسپتال کے رکارڈ یا ایف آئی آر میں غلط ہونے سے انہیں معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔ –


دیدگاهها بسته شده است.