کوئٹہ : گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر بلوچستان صوبائی اسمبلی تحلیل کردی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کو بلوچستان صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی جس پر گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی بلوچستان میں نگران حکومت کے قیام تک اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی آئینی مدت 6 اپریل کو ختم ہونی تھی لیکن ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے ہوا تھااس اتفاق رائے کے بعد یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ چاروں صوبائی اسمبلیاں 19مارچ کو تحلیل کرنے پر اتفاق بھی ہوا تھا 18مارچ کو نواب اسلم رئیسانی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی بلوچستان میں تاحال نگران سیٹ اپ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔