کوئٹہ میں پولیس ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو خوتین اور بچی سمیت5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت15اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پولیس مبین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو پولیس نے کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ برات میں ایک مکان میں مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراتو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے فرنٹیر کور ، انٹی ٹیررارسٹ فورس اور اسپیشلائز پولیس یونٹ کو طلب کرلیا گیا اور دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزمان نے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم ، راکٹ اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔مبین احمد نے بتایاکہ اسی دوران مکان میں موجود ملزمان نے اپنے آپ کودھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 2خواتین ،بچی سمیت5افراد ہلاک ہوگئے نعشوں کو قبضے میں لے لیکر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد،لانس نائیک عبدالصمد،سپاہی شفیع،سلیم ،نذیراحمد،ندیم ،عنایت اللہ ،حضور،شیرعباس،عارف اللہ ،فیاض اللہ ،حوالدار قیصر،شاہ نواز ،حوالدار عبدالصمد،نائب صوبیدار روز الدین زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مکان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔