کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے، علمدار روڈ بڑی تباہی سےبچالیا۔


کوئٹہ: مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ہلا دھماکہ جناح ٹاؤن ٗ دوسرا گوالمنڈی ٗ تیسرا گوردا سنگھ روڈ پر ہوا۔ جناح ٹاؤن اور مالی باغ کے علاقے میں ہونے والے دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گوال منڈی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے  میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
جبکہ نیچاری روڈ  پر ہونے والے چوتھے دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر میرذبیرمحمود نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور کے جوان نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر کوئٹہ کو تباہی سے بچا لیا ہے پولیس جوان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے یہ بات انہوں نے خودکش حملے کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔  میرذبیر محمود نے کہا کہ کوئٹہ میں سب سے پہلا دھماکہ جناح ٹاؤن ٗ دوسرا گوالمنڈی ٗ تیسرا گوردا سنگھ روڈ اور چوتھا خودکش حملہ تھا جس میں حملہ آور گاڑی کو بارود سے بھرکر چیک پوسٹ سے اندر لے جانا چاہتا تھا کے چیک پوسٹ پرموجود ایک ایف سی اہلکار نے اسے روکا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے ایک ایف اہلکارسمیت 4 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایف سی جوان گاڑی کو نہ روکتا تو آج بہت بڑی تباہی ہوتی انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات منصوبہ بندی کے ذریعے کئے جاتے ہیں اس کے سدباب کیلئے پولیس جوان بھی چوکس ہیں جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں ہم دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نشانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اس کیلئے عوام بھی پولیس کیساتھ تعاون کرے تاکہ اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام ہوسکے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑی کو علمدار روڈ کی جانب لے جانا چاہتا تھا جسے سیکورٹی فورسز کے عملے نے جانے کی اجازت نہ دی اور اسی دوران گاڑی میں سوار حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا اور ساتھ ہی گاڑی میں نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق دھماکے میں 80 سے 100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکہ سے 7 فٹ چوڑا اور ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑھ گیا دھماکے کے بعدگاڑی کا انجن دور جا گرا دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا
پانچویں دھماکہ: کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاوٴن میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاوٴن میں نجی اسپتال کے سامنے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.