جشن عید میلاد النبی(ص) و رئیس مذهب حضرت امام جعفرالصادق(ع)

جامعه امام صادق (ع) اسلامک ونٹر کیمپ کے زیر اہمتام 12 ربیع الاول کو جامعہ میں جشن عید ملاد النبی کا پروگرام منعقد کیاگیا۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے کی گئی۔ تلاوت کا شرف جناب قاری عبدالرزاق نے حاصل کیا۔ اس کے بعد عاشقان رسول و امام جعفرصادق نے سریلی آوازوں میں نعتیں اور منقبتیں پڑھیں۔ اسلامک ونٹر کیمپ کے مسئول h 1854محترم غلام حیدر ابراہیمی نے پیامبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے حوالے سے مبارک باد دی اور کہا کہ حضرت امام خمینی نے پیغمبر اسلام کے میلاد مسعود کے ذریعے توجہ دلائی کہ کیونکہ تاریخ میلاد اور روز میلاد اہم نہیں ہے بلکہ مولود یعنی ہمارے پیارے نبی مہم ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ روز میلاد کو چھوڑ کر مولود کے گردجمع ہوجائیں یہ مولود ہی نقطہ بقاء اور راز بقائے دو عالم ہیں۔ حضرت امام خمینی نے  12 ربیع الاول سے لیکر 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دیاہے۔ آخر میں جامعہ امام صادق (ع) کے سینئر استاد محترم مولانا غلام حسنین وجدانی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں رسول اللہ کے اخلاق اور اوصاف کو بیان کیا ار آپ (ص) کے سیرت کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے آخر میں دعامنگوائی اور نعت کے بھی چند جملے پڑھے۔



دیدگاهها بسته شده است.