کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کی اخوان المسلمین تنظیم کے ایک اہم رہنما نے کربلا میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین مصر کے رہبر ’’مصباح الردینی‘‘ نے گزشتہ ہفتے اپنے کربلا کے سفر کے دوران بدھ کے روز حرم مطہر امام حسین علیہ السلام میں اپنے شیعہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق مصباح الردینی اخوان المسلمین کے رہنما ہونے کے علاوہ مسلمان علماء کی عالمی کونسل کے رہنما بھی شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کربلا میں حرم مطہر امام حسین (ع) کے امام جماعت آیت اللہ سید مرتضیٰ قزوینی کی موجودگی میں شہادت ثالثہ زبان پر جاری کر کے مولائے کائنات اور دیگر ائمہ اطہار (ع) کی ولایت و بلافصل جانشینی رسول(ص) کا اقرار کیا۔
انہوں نے حرم مطہر میں ہونے والی نماز جماعت میں شرکت کرنے کے بعد منبر پر تقریر بھی کی جبکہ کربلا کے حوزہ علمیہ نے اس عظیم شخصیت کے شیعہ ہونے کے اعزاز میں ایک جشن کا اہتمام بھی کیا۔
واضح رہے کہ مصباح الردینی مصر کے مفتی یوسف القرضاوی کے ساتھی، اخوان المسلمین کے معنوی باپ اور مصر کے سابق صدر جمہوریہ محمد مرسی کے معنوی رہبر بھی شمار ہوتے ہیں۔