کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور پاک و ہند مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری غیرمعمولی منصوبہ ہے۔