جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آٓئی ایس پی آر نے کنٹرول لائن پرہندوستانی فائرنگ اور گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے دو پاکستانی فوجی جوانوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔لائن آف کنٹرول پر جاں بحق ہونے والے پاک فوج کے حوالدار جمعہ خان کا تعلق گلگت بلستان کے علاقہ استور سے ہے، ان کے پسماندگان میں بیوہ ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے پاکستان آرمی کے دوسرے فوجی امتیاز کا آبائی شہر فیصل آباد ہے، جن کے لواحقین میں 3بیٹیاں، بیوہ شامل ہیں۔