ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے –

355228_29926990

ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد  زلزلہ پیماء مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ سوات، شانگلہ، بٹ گرام ، ہری پور، غذر، گانچھے اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھکٹے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 تھی ، زلزلے کا مرکز مانسہرہ سے شمال مشرق کی طرف 77 کلو میٹر دور ہزارہ کشمیر ریجن تھا، جبکہ اس کی گہرائی بارہ کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-



دیدگاهها بسته شده است.