کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں خودکش دھماکے سے 7افرادجاں بحق اور16سے زائدافرادزخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں بھی8 پولیس اہلکاراور8شہری شامل ہیں۔اطلاعات کےمطابق جی پی او چوک کےپارکنگ ایریا میں موجود پولیس ٹرک کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکا خود کش ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔دھماکےکامقام بلوچستان اسمبلی سے300گزکےفاصلےپرواقع ہے۔کوئٹہ دھماکےمیں شہیداہلکاروں میں خیرالدین،زین العابدین،منیراحمداوراحسان اللہ شامل ہیں۔ایک شخص کی شناخت کلیم اللہ جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔