بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور ہلاک ہونے والے ایک پولیس اہلکار کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ جس کا نام علی داد بتایا جارہاہے۔
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا واقعہ منگل کو ارباب کر م خان روڈ پر پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بروری پولیس سٹیشن کے دو اہلکار ایک موٹر سائیکل پر ارباب کرم خان روڑ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے اور نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ میں تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔