نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے بنیاد علی ولد محمد علی اورمحمد ہاش؛ کوشہیدکردیا اور موقع سے فرار ہونے میں فرار ہوگئے
پولیس نے بتایا کہ واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں
کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی واردات میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2افراد کوشہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر فرقہ وارانہ دہشت گردی کی واردات میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے بونید علی ولد محمد علی اورمحمد ہاشم کوشہیدکردیا اور موقع سے فرار ہونے میں فرار ہوگئے۔ شہید ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری(اہل تشیع ) سے بتایا جاتا ہے پولیس نے بتایا کہ واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ میں دو افراد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیش الاسلام نے قبول کر لی کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان غازی حق نواز نے نامعلوم سے فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے ڈبل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں ناموس رسالتﷺ صحابہ کرامؓ کی عزت و عظمت کے تحفظ اور خلفائے راشدین کے عادلانہ نظام کے نفاذ تک جاری رہے گی ۔