کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ جاری: فائرنگ سے حاجی نور علی قزلباش شہید

کوئٹہ ۲۹ جولائی: کوئٹہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے  ڈاکٹر حاجی نورعلی قزلباش کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے حاجی نور علی قزلباش کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔

ڈاکٹر حاجی نور علی قزلباش کی نماز جنازہ آج سہ پہر ۳:۳۰ بجے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں ادا کی جائے گی جہاں سے میت کو اٹھا کر ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

+;نوشته شده در ;یکشنبه هشتم مرداد 1391ساعت;11:41 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.